ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 5 جج صاحبان کی نامزدگی مسترد ہونے کے اکثریتی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے وزیراعظم کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن میں اصولی مؤقف اختیار کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سینیارٹی اصول کے تحت رائے دینا قابل ستائش ہے۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیاں سنیارٹی اصول کے مطابق کی جائیں۔ سینیارٹی اصول کے خلاف مسلسل تعیناتیوں کے سبب عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوگی۔