ایک نیوز نیوز: امریکا میں اس ہفتے ایک ارب ڈالر کی لاٹری کے فاتح کا اعلان کیا جائے گا، جو ملک کی تاریخ میں تیسری سب سے بڑی لاٹری کا انعام ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق میگا ملینز لاٹری کا ایک ارب سے زائد ڈالر کا انعام جینے کا موقع 30 کروڑ میں سے ایک ہے۔جمعے کی شب ریاست جارجیا میں قرعہ اندازی میں جیتنے والے ٹکٹ کے نمبر کا اعلان کیا جائے گا۔جیتنے والے چھ نمروں کا ٹکٹ جس کے پاس ہوگا، وہ 1.1 ارب ڈالر کے انعام کا حق دار ہوگا۔
لاٹری ٹکٹ دکانوں میں دو ڈالر میں ملتا ہے اور منگل اور جمعے کی شب قرعہ اندازی میں جیتنے والے چھ نمبروں کا اعلان کیا جاتا ہے۔میگا ملینز انعام اب اتنا زیادہ اس لیے ہوگیا ہے کیونکہ گذشتہ 29 قرعہ اندازیوں میں کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں جیتا۔یہ ملک کی تاریخ کا تیسرا بڑا انعام ہے، اس سے قبل 2018 اور 2016 میں نقد انعام تقریباً 1.6 ارب ڈالر تھا۔