تین صدیوں میں دریافت ہونیوالا سب سے بڑا گلابی ہیرا کہاں سے ملا

Jul 29, 2022 | 19:00 PM

 ایک نیوز نیوز: انگولا کی ایک کان سے ایک 34 گرام وزن کا گلابی ڈائمنڈ کا ہیرا ملا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 300 سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق170 قیراط کا یہ پتھر جسے لولو روز گذشتہ تین صدیوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔ اس سے پہلے 185 قیراط کا ہیرا دریائے نور تھا جو ایک بڑے پتھر سے نکالا گیا تھا اور اب وہ ایرانی شاہی جواہرات میں شامل ہے۔لولو روز ٹائپ ٹو اے ڈائمنڈ میں شامل ہے جس کا مطلب ہے اس میں آلودگی یا میل تھوڑی سی ہے یا بالکل بھی نہیں ہے۔

یہ لولو نامی کان سے نکلنے والا پانچواں بڑا ہیرا ہے۔ یہ آسٹریلیا کی کمپنی لوکاپا ڈائمنڈ کمپنی اور انگلولا کی حکومت کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ماضی میں اسی طرح کے ہیرے کروڑوں ڈالرز میں فروخت ہوئےہیں۔ ان میں سے ایک پنک سٹار تھا جو سنہ 2017 میں ہانگ کانگ میں نیلامی میں 71 ملین میں فروخت ہوا تھا۔

سب سے بڑا گلابی ہیرا دریائے نور انڈیا میں دریافت ہوا تھا جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک بڑے پتھر سے کاٹا گیا تھا۔دنیا میں 1905 میں کسی بھی رنگ میں اب تک سامنے آنے والا سب سے بڑا ہیرا سولینان ڈائمنڈ تھا جو جنوبی افریقہ میں ملا تھا۔3107 قیراط کے وزن کا حامل ہیرا جو کہ آدھ کلو سے زیادہ بنتا ہے اسے 105 ہیروں میں کاٹا گیا تھا۔

اس میں سے سب سے بڑا ہیرا سولینن ون ہے جو کےکٹے ہوئے ہیروں میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور یہ برطانوی تاج کے جواہرات کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں