ایک نیوز نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریبا 4 افراد اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت شیپیگیز کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا۔ دھماکے کے بعد بینڈ عامر ڈریگن اور پامیر زلمی کی پلیئرز کو فوری طور پر بنکر کے اندر پہنچادیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر نصیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تماشائیوں میں سے 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ شپیگیز کرکٹ لیگ آئی پی ایل طرز کی ایک پروفیشنل ٹی 20لیگ ہے جسے افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2013 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 2روز قبل کابل میں گردوارا کارٹے پروان کے گیٹ پر دھماکا ہوا تھا جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔