آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ ،چینی سفیر ،ملاقات
کیپشن: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ آرمی چیف اور چینی سفیر نے باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی امور میں چین کے کردار کو سراہتا ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ خط میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر کاربند ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔