میاں افضل : تنخواہ محکمہ جیل سے اور ڈیوٹی بیورو کریٹس کے پروٹوکول کی ' صوبے کی جیلو ں میں قیدیوں کی سکیورٹی کے لئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو بیوروکریسی نے اپنی حفاظت اور پروٹوکول کے لئے رکھ لیا، کتنے اہلکار بیوروکریٹس کے پاس ڈیوٹی دے رہے ہیں ''ایک نیوز '' لاہور نے سراغ لگا لیا۔
''ایک نیوز '' لاہور کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کے پروٹوکول اور حفاظتی سکواڈ میں 13 جوانوں کو ٹرانسفر کر کے ڈیوٹی لگا دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشل چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کے سکواڈ میں جن جوانوں کو ٹرانسفر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ہے ان میں حسام بٹ پٹی نمبری 9171 شیخوپورہ جیل، ناظم بٹ پٹی نمبری 610 گوجرانوالہ جیل، امجد علی 6845 مظفر گڑھ جیل، ناصر شہزاد 6247 وہاڑی جیل، محمد طارق فیصل آباد جیل م، محمد طاہر 5989 فیصل آباد جیل، محمد آصف اعجاز احمد 10687 خانیوال جیل، عابد نذیر 6334 ملتان جیل ، محمد سلیمان 11275 سیالکوٹ جیل، لیڈر رضا 10646 سیالکوٹ جیل سے ٹرانسفر ہو کر سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکرٹری انفارمیشن مومن علی آغا کے مجموعی طور پر 3جوان ڈیوٹی کر رہے ہیں جن میں اعجاز انور TY گوجرانوالہ جیل، ادرک خان 10172 ساہیوال جیل اور اقبال پٹی نمبری5925 جھنگ جیل جبکہ ڈپٹی سیکرٹری شمیم علی خان کے پاس محمد نواز TYڈیوٹی کر رہا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری جیل سید حسن رضا کے پاس آصف غفور پٹی نمبر 495 اوکاڑہ جیل سے ٹرانسفر ہو کر ڈیوٹی کر رہا ہے۔ عیسیٰ بہادر کے پاس عمران خاں10593 ، رانا ذیشان سیکرٹری فنانس کے پاس عطاء اللہ فاروقی 10796 اور شفیع اللہ 5046 ڈیوٹی کر رہے ہیں جبکہ کرنل وجاہت ہمدانی کے پاس شمس رضا 9888 اور سیکرٹری ارکیالوجی احسان بھٹہ کے پاس عبدالغفار TYگوجرانوالہ جیل سے جبکہ مسز افشیں کے پاس عاطف شہزاد TY ڈیوٹی دے رہا ہے۔
اس حوالہ سے جب ''ایک نیوز '' لاہور کے نمائندہ خصوصی نے آئی جیل جی خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ بیورو کریٹس کے پروٹوکول اور حفاظتی سکواڈ میں شامل اپنے ملازمین کو واپس بلوانے کے لئے وقفے وقفے سے لیٹر جاری کر رہے ہیں بہت جلد ہمارے ملازمین واپس اپنی ڈیوٹیوں پر آ جائیں گے ۔