ماما ہر چیز کی ویڈیو نہیں بناتے ، حرامانی کے بیٹے کی نصیحت نے دل جیت لئے

hira mani son request
کیپشن: hira mani son request
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: ماما ہر چیز کی ویڈیو نہیں بناتے ۔ حرامانی کے بیٹے کی کھانا کھاتے ہوئے معصومانہ درخواست نے سوشل میڈیاصارفین کے دل جیت لئے۔

 حرامانی نےاپنےانسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کھانا کھانے کے لئے ریستوران پہنچی ہیں تاہم کھانا سرو ہوتے ہی حرامانی اپنے موبائل فون سے جو نہی ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کرتی ہیں ان کا بیٹا ان سے سوالیہ انداز میں پوچھتا ہے کہ ماما ہر چیز کی ویڈیو نہیں بناتے ۔ جس پر حرامانی اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہتی ہیں جی میری جان ہر چیز کی ویڈیو نہیں بناتے۔

 سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی سوشل میڈیا صارفین کاکہنا تھا کہ حرامانی کے بیٹے نے ان کے دل جیت لئے ہیں ۔