ایک نیوز نیوز: الیکشن شروع ہونے سے قبل ہی مسلم لیگ نون نے شکست کے خوف سے واویلا شروع کر دیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا چنائو اپوزیشن نے اسمبلی سیکر ٹری کو ریزرویشن پر مبنی خط لکھ دیا
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کے چیف وہیپ۔خلیل طاہر سندھو نے سپیکر ڈپٹی سپیکر اور پینل آف چیرمین کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نون لیگ کو سپیکر کے انتخاب میں اسمبلی سٹاف اور افسران کے کردار پر تحفظات ہیں۔ نون لیگ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو آئین اور قانون کے مطابق کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر اسمبلی سٹاف نے سپیکر کے الیکشن میں مداخلت کی تو اسے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہو گی۔ ہمارے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو اس الیکشن کے نتائج کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کر سکتے ہیں۔