عمر جاوید : میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی ، انگریزی اخبار کی خبر مکمل پڑھے بغیر مٹھائیاں کھانے کی عادت ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم جماعتوں کے گلے پڑ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز کی خبر پر میڈیا و سوشل میڈیا پر خوشیاں منانے والوں کا کچا چٹھا بھی کھُل گیا ۔فنانشل ٹائمز کی خبر میں عارف نقوی کے شریفوں سے تعلقات کا بھی ذکر موجود ہے ۔اخبار فنانشل ٹائمز کی اسٹوری میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں پاکستانی سیاستدانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ابراج کے مالک عارف نقوی نے 20 ملین ڈالرز کی رقم منظور کی اور اس رقم کا بیشتر حصہ نواز شریف اور انکے بھائی شہباز شریف کیلئے تھا۔ جنوری 2017 میں عارف نقوی نے نواز شریف کیلئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔
اس خبر تر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ شریف برادران کو 20 ملین امریکی ڈالر موصول ہونے کا ذکر صرف پاسنگ ریمارکس کے طور پر کیا گیا۔ جبکہ تحریک انصاف کو 1.3 ملین امریکی ڈالر کی قانونی فنڈنگ سخت گناہ قرار دی گئی ہے۔
Interestingly despite the fact that Sharif Brothers received 20 M USD is mentioned only as passing remarks whereas legal funding of 1.3 M USD to PTI is pegged as something drastic, angling of FT is worse than Some Pak media groups:) https://t.co/A3QJqVKFAe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 29, 2022