ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بارش سے موسم خوشگوار،مظفرآباد اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
مظفرآباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جس کے بعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا،جبکہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں اوردریاؤں میں طغیانی۔
مسلسل بارشوں سے خیبر پختونخوا کو آزاد کشمیر سے ملانے والی شاہراہِ لوہار گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بلاک ہوگئی ،جبکہ پوری رات مظفرآباد کا گڑھی حبیب اللہ سے رابطہ منقطع رہا
آزاد کشمیر کی دیگر شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ،بعدازاں انتظامیہ کی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت