ایک نیوز نیوز: لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ۔ سانس روک دینے والاحبس ختم۔ موسم خوشگوار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، مسلم ٹاؤن کے علاقوں میں عین نماز جمعہ کے وقت تیز بارش شروع ہوگئی۔ اسی طرح وحدت روڈ، اچھرہ، فیصل ٹاؤن کے علاقوں میں بھیبارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔
کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گڑھی شاہوسمیت مال روڈ کے ملحقہ علاقوں کے علاوہٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، دھرمپورہ، اسلام پورہ اور سیکرٹریٹ کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ داروغہ والا، باغبانپورہ، ریلوے سٹیشن، مغلپورہ سمیت جیل روڈ، گلبرگ، مین مارکیٹ، کیولری گراؤنڈ، کیمپس پل کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نےبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ بارش کے باعث حبس اور گرمی کی چھٹی، موسم خوشگوار ہوگیا۔
اب تک جیل روڈ پر 4 ملی میٹر، ایئرپورٹ 3 ملی میٹر ، ہیڈ آفس گلبرگ 35 ملی میٹر ، لکشمی چوک 62 ملی میٹر ، اپر مال پر 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ مغلپورہ 51 ملی میٹر ،تاجپورہ 13 ملی میٹر، جںکہ چوک ناخدا میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ علاوہ ازیں پانی والا تالاب 37، فرخ آباد 38، گلشن راوی 40، اقبال ٹاون 25، سمن آباد میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اسی طرح اب تک سب سے زیادہ بارش 62 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی ۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہے۔نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے شہر میں تیز بارش کے باعث شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں. دیواروں کے پاس سے نہ گزریں اوردرختوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں. ۔کمشنر لاہور نے واسا کو ہدایت کی ہے کہ ۔سورنگ پوائنٹس پر ڈسپوزل اشٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے۔نکاسیئ آب کیلئے اے سیز۔ ایم سی ایل۔واسا۔ایل ڈبلیوایم سی افسران خود فیلڈ میں موجود ہوں۔۔نشیبی علاقوں۔زیر تعمیر برجز کے نزدیک بھاری مشینری فعال ہونی چاہئیے۔