سجل علی عمران خان کی زندگی میں کیسے داخل ہوئیں ؟

Jul 29, 2022 | 14:51 PM

   ایک نیوز نیوز:  عمران خان کی عائلی زندگی پرجمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی پہلی جھلک ۔ سوشل میڈیا پر ٹیزر جاری کردیا گیا

 ناظرین نے فلم میں  سجل علی کے کردار کو سراہا ہے ۔ جمائما نے ٹوئٹر پرورائٹی میگزین کی خبرشیئرکرتے ہوئے لکھا ، “ہماری خوبصورت اور ٹیلنٹڈ سجل علی، فلم “ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ” میں پاکستانی اسٹار کی پہلی جھلک۔“

 یادرہے عالمی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوچکی ہیں کہ  یہ فلم جمائما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی محبت  پر بنائی گئی ہے۔

فلم “ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ “ جمائما کے پروڈکشن ہاؤس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے جس کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی تحریر کی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپورہیں  جن کے کریڈٹ پر مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی ہٹ  فلمیں ہیں۔

سجل اورشبانہ اعظمی کے علاوہ دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکارشاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں