ایک نیوز نیوز: غلام محمودڈوگرسی سی پی اولاہورتعینات، محکمہ ایس اینڈجی اےڈی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
گریڈ 21 کے غلام محمود ڈوگر پہلے بھی سی سی پی او لاہور رہ چکے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کےد وران عوام پر پولیس تشدد کی تحقیقات کروائی جائیں گی اور ملوث پولیس افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب کی اعلیٰ سیٹوں پر ایماندرا پولیس افسران تعینات کئے جائیں گے۔
تحریک انصاف اور ق لیگ کی حکومت قائم ہونے کے بعد پنجاب پولیس میں یہ پہلی تعیناتی ہے ۔آنے والے دنوں میں مزید اہم سیٹوں پر تقرر و تبادلے کے امکانات ہیں۔