لاہوریوں کیلئے خوشخبری، اب ڈرائیونگ لائسنس رات کے 3 بجے بھی بنایا جاسکے گا

Jul 29, 2022 | 13:40 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: لاہوریوں کے لئے ٹریفک لائسنس کا حصول مزید آسان بن گیا۔ ٹریفک پولیس لائن مناواں میں نیا لائسنسنگ کمپلیکس تعمیر کر لیا گیا۔آئندہ چند روز بعد لائسنسنگ کےلئے 24 گھنٹے دفتر کھلا رہے گا۔

لاہوریوں کیلئے 24 گھنٹے لائسنسنگ کا اجرا ہونے والا ہے۔  مناواں پولیس ٹریفک لائنز میں عوام کی آسانی کیلئے اڑھائی کروڑ کی لاگت سے شاندار پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔  شہری ٹریفک لائسنسنگ کی سہولت سے 24 گھنٹے مستفید ہوسکیں گے۔ 

چند روز بعد آئی جی پنجاب اس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ 

اس پراجیکٹ کا مقصد نوکری پیشہ افراد اور انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں  کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔ جس طرح نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلاہوتا ہے اسی طرح  مناواں پولیس ٹریفک لائنز میں بھی تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام ہوگا۔ 

مزیدخبریں