ایک نیوز نیوز: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ اور ان کی ساس نے الزام لگایا ہے کہ دانیہ اور عامر لیاقت کے کمرے میں 25 کروڑ موجود تھے پتہ چلایا جائے کہ پیسے کہاں گئے۔ موت کے روز 15 کروڑ مزید ملنے تھے۔
رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی ساس کا کہنا تھاکہ شادی کے بعد دانیہ کو لوہے کے کمرے میں رکھا گیا ۔ اور اسی لوہے نما سیف کمرے کے لاکر میں عامر لیاقت حسین نے 25 کروڑ رکھے تھے
مبینہ طورپر عامر لیاقت دانیہ کو لے عمران خان کے پاس گئے اور ان کی تصویر وائرل ہوئی تو اس کے بعد ایک شخص آیا اور عامر لیاقت کو 25 کروڑ روپے دے گیا، جس پر عامر لیاقت نے دانیہ کو بتایا کہ ان کو ایک ٹی وی چینل سے پیسے آئے ہیں۔ کل 40 کروڑ روپے ملنے ہیں، جن میں سے 25 کروڑ ملے ہیں۔
ان کی ساس سلمی بی بی نے سوال اٹھایا کہ ’اگر رقم وہاں نہیں ، تو کون لے گیا اور مبینہ طورپر یہ قاتل ہی ہوسکتا ہے جورقم لے گیا اس لئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ان کی بیٹی اور عامر لیاقت حسین کی بیوہ کو وراثت سے محروم رکھنے کے لئے دانیہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں
دوسری جانب بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ ’میں ان لوگوں کو نہیں جانتی، یہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزمات ہیں۔ اگر کوئی ثبوت ہیں تو سوشل میڈیا کے بجائے عدالت میں لائے جائیں۔