ایک نیوز نیوز: کئی دہائیوں سے مسلسل اربوں کمانے والی فیس بک کی نان اسٹاپ آمدنی میں پہلی دفعہ کمی، بانی مارک زکربرگ کے خواب ’’ میٹا ورس’’ خسارے کی بڑی وجہ قراردی گئی ۔
سوشل نیٹ ورک فیس بک نے دوسری سہ ماہی کے لیے آمدنی میں 1 فیصد کمی سے 28.8 بلین کا خسارہ ہوا ہے ۔ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ تیسری سہ ماہی میں نمو اس سے بھی زیادہ گر سکتی ہے۔ اس کی بنیادی کمپنی میٹا کا مجموعی منافع 36 فیصد گر کر 6.7 بلین ڈالر رہ گیا۔ مارک زکربرگ کے میٹاورس خوابوں کی تعمیر کے لیے ذمہ دار ریئلٹی لیبز ڈویژن کو سہ ماہی میں $2.8 بلین کا نقصان ہوا۔
تیزی سے سست ہونے والی معشیت کو بھی اس کی بڑی وجہ قرار دیا جارہاہے جس کے باعث اشتہار دینے والی کمپنیاں اپنے اخراجات میں کمی کررہی ہیے اسی پر آئی فونز صارفین کے لئے آپشن کہ ’’ ایپ کو ٹریک نہ کرنے کے لئے پوچھیں’’ کی وجہ سے بھی فیس بک کے اشتہارات میں کمی آئی ہے یادرہے گذشتہ برس صرف اشتہارات کی مد میں میٹا یا فیس بک نے 10 بلین ڈالر کمائے تھے ۔
دریں اثنا، ٹک ٹاک فیس بک کی جڑوں میں صحیح طور پر بیٹھ گیا ہے اور اس کے ساتھ مقابلے کی کوشش میں فیس بک اور انسٹا گرام کی تعمیر نو کے تجربات صارفین کو مزید ناراض کررہے ہیں فیس بک مختصر ویڈیوز اور پوسٹس پر زور دے رہا ہے ۔ اگرچہ میٹا کی آمدنی میں کمی آ رہی ہے، لیکن یہ فیس بک کے یومیہ صارفین کی تعداد میں 3 فیصد اضافے سے 1.97 بلین تک پہنچنے میں کامیاب رہا.
میٹا کی اپنی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب 2.88 بلین افراد سوشل ایپس - فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
اس حوالے سے مارک زکر برگ نے کہا ہےکہ ’’ ریلز’’ کمپنی کا مختصر ویڈیو فارمیٹ اسٹوریز سے زیادہ تیزی سے منیٹائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا میں توقع کرتا ہوں کہ ہم کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کریں گے وہ اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ہم ایک مضبوط اور زیادہ نظم و ضبط والی تنظیم کے طور پر اس دور سے گزرنے جا رہے ہیں۔