الیکشن کمیشن کا وزیراعظم عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

Jul 29, 2021 | 16:09 PM

admin
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔

وزیراعظم کوبطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے 14 دن کےاندر جواب طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔ الیکشن ایکٹ کےتحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن 12 ستمبر کو ہوں گے۔ کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

سیاسی جماعتیں 7اگست تک اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔ پارٹی سربراہ ٹکٹ خود یا تجویز کئے گئے نمائندے کے ذریعے جا ری کرسکتا ہے۔پارٹی سربراہ جسے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کرے اسکی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کرے۔ 13 اگست کو امیدواروں کو نشانات جاری کئے جائیں گے۔


مزیدخبریں