چیمپئنز  ٹرافی :پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلئے  پیش 

چیمپئنز  ٹرافی :پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلئے  پیش 
کیپشن: Champions Trophy: 30% of tickets offered for online sale in the first phase

 ایک نیوز:آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 ،پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش  کردی گئیں۔  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلا دیش میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت  ہوگئیں ہیں۔  

  پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں ہو گا ،پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا ،دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے،100 سے زائد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹیں بیچی جائیں گی ۔ 

پی سی بی کا کہناہے  ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپ کی عکاس ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کیساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے،  پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت دے گا۔