صدر مملکت کے دستخط کے بعد  متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا  

صدر مملکت کے دستخط کے بعد  متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا  
کیپشن: The controversial Pica Act Amendment Bill became law after the President signed it

ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے  کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور گزشتہ روز ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کیلئے  ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔