امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمندہے، جینٹری بیچ 

امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمندہے، جینٹری بیچ 
کیپشن: America is willing to invest billions of dollars in Pakistan, Gentry Beach

ایک نیوز: امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ  نے کہا ہے امریکا پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے۔  

 تفصیلات کے مطابق امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے  اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگوکی ہے۔ 

دوران گفتگو  جینٹری بیچ نے کہا   میں پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہاہوں، پاکستان کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات تاریخی ہیں،  دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے، امریکا میں پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ، ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی۔ 

انہوں نے کہا بائیڈن کے دور میں امریکہ کا افغانستان سے انخلا کا طریقہ بہت غلط تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیا ہے ، امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات، میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں،پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ 

جینٹری بیچ نے مزید کہا    کہ میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں، رچرڈ گرینیل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ "انہیں بانی پی ٹی آئی کے بارے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا ،رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، صدر ٹرمپ بہت محنتی اور شاندار امریکی صدر ہیں، ہم صدر ٹرمپ کے اقتصادی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے، پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں ۔