سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: An increase in the price of gold by thousands of rupees

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 28 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 391 روپے ہوگئی۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 700روپے کی کمی ہوئی تھی۔  

کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت 2700روپے کمی کے بعد 2 لاکھ86ہزار400 روپے  فی تولہ ہوگئی تھی،  10گرام سونا  2ہزار 315روپے سستا ہوا جس کے بعد 10گرام سونا    2 لاکھ 45 ہزار 541روپے پر پہنچ گیاتھا۔