190ملین پاؤنڈ کیس:ملک ریاض کو پاکستان لانےکیلئے کارروائی کا آغاز

Jan 29, 2025 | 14:21 PM

 ایک نیوز:190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق نیب نے ملک ریاض کی حوالگی کیلئےایف آئی اے سے باضابطہ رابطہ کر لیا، نیب نے ایف آئی اے کو انٹر پول کے ذریعے ملک ریاض کی حوالگی کیلئے خط لکھ دیا ہے، نیب خود یو اے ای سے براہ راست رابطہ نہیں کر سکتا۔
  نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایف آئی اے حکومت اور وزارت خارجہ کے ذریعے حوالگی کیلئے رابطہ کیا جاتا ہے، نیب بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کرتا ہے، ملک ریاض کا معاملہ بھی ضابطے کیمطابق ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں