کرینہ کپور نے میڈیا سےبچوں کے بارے میں کیا درخواست کی؟

کرینہ کپور نے میڈیا سےبچوں کے بارے میں کیا درخواست کی؟
کیپشن: What did Kareena Kapoor request from the media about children?

ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد انکی اہلیہ کرینہ کپور نے میڈیا کو بچوں کی تصاو یر نہ لینے کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی کیجانب سے یہ درخواست حال ہی میں گھر میں ڈکیتی اور سیف کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد کی گئی ہے،دونوں اداکاروں کے منیجر کا کہنا ہے کہ فوٹو گرافرز سے دونوں بچوں تیمور اور جہانگیر کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی ہے۔
سیف اور کرینہ کیطرف سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی تقریب میںانکی تصویر نہ لی جائے،منیجر نے کہا کہ سیف اور کرینہ کی کسی بھی تقریب کی تصویر لی جاسکتی ہے لیکن فوٹو گرافرز ان کی رہائش گاہ کےباہر موجود نہ رہیں اور انکی گھر آمدورفت کی تصاویر بھی نہ لیں۔