ایک نیوز:ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے3پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا ، درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں ڈسکوز کو7ارب 51کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت9روپے 60 پیسے رہی،ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا، ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔
ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی،مقامی گیس سے12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی ہے۔

کیپشن: Possibility of reduction in unit price of electricity