سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

Jan 29, 2025 | 11:31 AM

ایک نیوز: لاپتہ افراد کمیشن کے نو تعینات شدہ سربراہ جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔
جسٹس فقیر حسین کھوکھر سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے ،نماز جنازہ آج شام سوا چار بجے لاہور میں ادا کی جائے گی,حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں