ویب ڈیسک:دنیا بھر میں کمپنیاں اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے کاہگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے نت نئے تشہیر ی پروگرام پیش کرتی ہیں تا کہ ان کا کاروبار ترقی کر سکے۔
ایسی ہی تشہیر سعودی عرب میں قائم ایک سینما گھر نے اپنے گاہکوں کیلئے کی جس میں گاہک سنیما میں آ کر صرف30ریال دیکر اپنی مرضی سے جتنا چاہیں پاپ کارن لے سکتے ہیں، سعودی دارالحکومت ریاض میں صارفین کو پیشکش کی گئی آفر 30ریال کی ادائیگی پر آپ جتنے چاہیں پاپ کارن حاصل کرسکتے ہیں۔
سینما گھر نے لامحدود پاپ کارن کی پیشکش تو کردی لیکن شاید انتظامیہ کو اس پر موصول ہونے والے ردِ عمل کا اندازہ نہیں تھا،کیونکہ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد لا محدود پاپ کارن حاصل کرنے کیلئے گھروں سے بڑے پتیلے اور کنٹینر لیکر سینما گھر پہنچ گئی۔
دلچسپ صورتحال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں لوگوں بڑے بڑے دیگچے اٹھائے سینما میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں،اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں آج کل کے عرب لوگ بے وقوف ہیں مگر ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان سے بھی4ہاتھ آگے ہیں ہیں۔
لامحدود پاپ کارن کی پیشکش، سعودی شہری پتیلے ،کنٹینرزلیکر سینما پہنچ گئے
Jan 29, 2025 | 10:49 AM