ایک نیوز:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے،انکلوژرز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت لی، محسن نقوی نے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ، محسن نقوی نے فنشنگ ورک کا مشاہدہ کیا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے، کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ،طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
19فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی سٹیڈیم میں 3میچ کھیلے جائیں گے 24 فروری کو بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیراتی کام آخری مراحل میں پہنچ گیا ، سٹیڈیم میں چار منزلہ نئی بلڈنگ تیار کی گئی ہے ، کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 تیاریاں جاری ہیں۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام آخری مراحل میں پہنچ گیا ، سٹیڈیم میں چارمنزلہ نئی عمارت بھی تیار ہوگئی، نئی بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر ڈریسنگ روم ، ایمپائر روم ہونگے ،فورتھ فلور پر چیئرمین آفس اور دیگر سیکریٹریٹ ہونگے۔

کیپشن: Upgradation work in Champions Trophy, Rawalpindi and Karachi stadiums entered final stages