پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ,آئی پنجاب کی شرکت

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ,آئی پنجاب کی شرکت
کیپشن: Participation of I Punjab in Passing Out Parade at Police Training College Chohang

 ایک نیوز: لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈکا انعقاد کیا گیا،تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی تھے۔
 ٹریننگ مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115افسران شامل تھے،22 خواتین سمیت 1انسپکٹر لیگل،84سب انسپکٹرز، 20اے ایس آئی نے7ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس مکمل کیا۔
آئی جی پنجاب نےپریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونے والے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی، پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔
کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے آئی جی پنجاب کو یادگاری سووینئرز پیش کیا۔