اے این ایف کی کارروائی،7ملزمان گرفتار،227کلومنشیات برآمد 

Jan 29, 2025 | 09:33 AM

ایک نیوز: اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 7کاروائیوں میں 7ملزمان گرفتار کیے گئے۔
 کاروائیوں میں2کروڑ50لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی، لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہو ئے۔
 سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد،2ملزمان گرفتار، راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔
 کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 33.6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار، پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد، بلوچستان میں تربت سے 10 کلو گرام آئس برآمد، پشاور میں پارک کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمدہوئی۔
  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔   

مزیدخبریں