غیر قانونی تارکین وطن کوواپس نہ لینے والے ممالک کوبھاری قیمت چکانا ہوگی:ٹرمپ

Jan 29, 2025 | 09:00 AM

 ایک نیوز:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کوواپس نہ لینے والے ممالک کوبھاری قیمت چکانا ہوگی، پہلے غیر قانونی افراد کوروکناتیسری ترجیح تھی، اب پہلا ایجنڈا ہے۔
 امریکی صدر ٹرمپ نے6جنوری حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف ایکشن کابھی اعلان کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ انصاف کے درجنوں افسران ناقابل اعتبار قرار دیئے گئے ہیں،امریکی صدر نے انکم ٹیکس کے مکمل خاتمے کاانقلابی منصوبہ پیش کیا۔
 غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری قوموں پر ٹیکس لگا کراپنے لوگوں کوامیر بنائیں گے،دوسری جانب ٹرمپ نے کوویڈ کےبعد دفتر نہ آنے والے وفاقی ملازموں کوبرطرف کرنےکابھی فیصلہ کرلیا ہے، دفاتر نہ آنے والے ملازمین کو7ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ کی پیشکش کی گئی ہے۔
ٹرمپ انتطامیہ نے30ستمبر تک ان تمام وفاقی ملازمین کوادائیگی کےلیے میمو بھیجنے کامنصوبہ تیارکرلیا، گھروں میں بیٹھ کرکام کرناقبول نہیں، تمام وفاقی ملازمین6فروری تک دفتر پہنچیں ، 6فروری تک استعفیٰ دینے والے ملازمین کوتمام سرکاری فوائد کے ساتھ7ماہ کی تنخواہ ملے گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ پروگرام میں شامل ملازمین کوباوقار رخصتی فراہم کی جائے گی، کوویڈ کو5سال گزرچکے ہیں صرف6فیصدوفاقی ملازمین دفتر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں