ایک نیوز: ٹرمپ کےعہدہ سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیووٹ کی پہلی بریفنگ سامنے آئی ہے۔
پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے،وفاقی فنڈنگ منجمد ہونے کے میصی کیئر پر اثرات کا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ، صدر ٹرمپ امیگریشن میں تبدیلیوں کیلئے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں ،واضح پیغام دیا ہےکہ امریکا غیر قانونی تارکین وطن کو برداشت نہیں کرے گا ۔
کیرولین لیووٹ کاپریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ روم میں تبدیلی لا رہے ہیں ، نئی میڈیا شخصیات کو پاسز جاری کریں گے، بائیڈن انتظامیہ کے منسوخ کئے جانیوالے 440 صحافیوں کے پریس پاسز بحال کریںگے۔
سوشل میڈیا، تخلیق کار، آزاد صحافی، پوڈ کاسٹر پریس کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، کینیڈا اور میکسیکو پر25فیصد ٹیرف کے نفاذ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

کیپشن: Major cause of inflation is rising energy prices: White House