ویب ڈیسک:سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے آبائے میں پاکستانی امن دستے کے قافلے پرحملہ،سپاہی شہید،4افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوڈان کے علاقے آبائے میں امن دستہ 2مقامی مریضوں کو ہسپتال لے جارہاتھا۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید،2اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں کی موثرجوابی کارروائی پرعسکریت پسند پسپائی پرمجبور ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور پوری لگن سے خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان کے 181 امن دستوں کے اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔