بولان کے شہر مچھ میں یکے بعددیگرے 15 راکٹ فائر

Jan 29, 2024 | 23:25 PM

ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقہ بولان کے   شہر مچھ پر  دہشتگردوں نے یکے بعد دیگر 15 راکٹ فائرکردیئے جس کے نتیجے میں  کئی گھروں کے  شیشے ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کےمطابق  راکٹوں کے دھماکوں کے بعد شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے، شہر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ راکٹوں مارٹر گولے پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں سے بعض گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں پر بیرونی سمت سے فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ فائرنف کا سلسلہ نصف گھنٹے سے جاری ہے۔ 

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات مین بتایا جا رہا ہے کہ مچھ میں راکٹوں کے حملہ کا اصل ٹارگٹ وہ علاقہ ہے جہاں مچھ جیل واقعہ ہے۔مچھ جیل کو پاکستان کی چند ہائی سکیورٹی جیلوں میں  شمار کیا جاتا ہے۔ بتایاجا رہا ہے کہ مچھ جیل کے مرکزی دروازہ پر بھی راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ دروازہ اور باؤنڈری وال کو  جزوی نقصان پہنچا ۔

مزیدخبریں