ویب ڈیسک:نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں دو ہفتے طویل مشترکہ مشق البدر 8 کا آغاز ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق البدر میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
البدر پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشت گردی شعبے میں سالانہ مشترکہ مشق ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان اور بحرین نے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کےلیے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔