ویب ڈیسک:گھریلوملازم پربدترین تشدد کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد کنگ چارلس کے چیئرٹی ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے قطع تعلقی کا اعلان کردیا۔
ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ برداشت ہے، بدسلوکی کے سخت خلاف ہیں۔ تشدد والی ویڈیو دیکھ کر وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کنگ چارلس نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیہ میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس نے رکھی تھی۔
ملازم پرتشدد،برطانیہ نے راحت فتح علی سے عہدہ چھین لیا
Jan 29, 2024 | 22:38 PM