ویب ڈیسک : بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ میں پہلےٹیسٹ کے 81 ویں اوورمیں پیش آیا۔
The Code of Conduct breach occurred during the fourth day of #INDvENG first Test in Hyderabad
— ICC (@ICC) January 29, 2024
Details https://t.co/PPjnAhcBAY
آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پرجسپریت بمراہ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ جسپریت بمراہ جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے، بمرا نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔ جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرآئی سی سی کی سزا تسلیم کر لی ہے۔