بیوی کی محبت ،شوہرنے6فٹ زمین پر6منزلہ گھر بنادیا

Jan 29, 2024 | 21:00 PM

ویب ڈیسک:بھارتی شہر بہار میں شوہرنے بیوی کی محبت میں صرف6فٹ زمین پر 6منزلہ گھر بنا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ۔


 2716.5 فٹ لمبی اور 163 منزلوں پر مشتمل برج الخلیفہ کی عمارت دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جو اپنی مثال آپ ہے لیکن ان دنوں بھارت کے شہر بہار کا برج خلیفہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق تعمیر کی گئی عمارت گنی پور میں واقع ہے گھر کے اندر سے چوڑائی صرف 5 فٹ ہے۔سوشل میڈیا بلاگر اس عمارت کو بہار کا  ’برج خلیفہ ‘ یا بہار کا ’ ایفل ٹاور ‘ قرار دے  رہے ہیں، یہی نہیں اس عمارت کا موازنہ تاج محل سے بھی کیا جارہا ہے کیوں کہ عمارت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے جہاں بہار آنے والے سیاح عمارت میں تصاویر لینا نہیں بھولتے۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق 5  منزلہ عمارت کی تعمیر اس انداز میں کی گئی ہے کہ بہت کم جگہ ہونے کے باوجود اس میں کچن، باتھ روم اور  بیڈ روم سمیت تمام سہولیات موجود ہیں عمارت کو  2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے پہلے حصے میں سیڑھیاں اور دوسرے میں کمرے  تعمیر کیے گئے ہیں۔
 بتایا جارہا ہے کہ عمارت فی الحال کمرشل بنیاد پر کرائے پر دی گئی ہے لیکن اپنی انفرادیت کی وجہ سے سیاحوں میں  خاصی مقبول ہے۔

مزیدخبریں