امریکی فوجیوں کی ہلاکت،ایران پرحملے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

Jan 29, 2024 | 20:42 PM

ویب ڈیسک :اردن ڈرون حملے میں 3امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرامریکی سینیٹرز کی جانب سے ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
 گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔
امریکا نے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
اب امریکی سینیٹر جان کورنین نے جو بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائیں، یہ حملے جنگ کیلئے نہیں بلکہ دفاع کیلئے ہوں گے۔
سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کے اندر اہم اہداف پرحملہ کریں جو دفاعی مقصد کیلئے ہوں جبکہ سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ دہشتگرد قوتوں کے خلاف ایران اور پورے مشرق وسطیٰ میں تباہ کن فوجی جوابی کارروائی چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں