ویب ڈیسک:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،وزیراعظم نے مشترکہ چیلنجوں سے باہمی تعاون اور تعاون پر مبنی طریقوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور دونوں ملکوں کی خود مختاری باہمی مضبوط تعلقات کیلئے لازمی اصول ہیں ، وزیراعظم نے صدر ابراہیم رئیسی کے لیے بھی نیک خواہشات جذبات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ایرانی صدر رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔