توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان،بشریٰ بی بی کےوکلا کاجرح کاحق ختم

Jan 29, 2024 | 20:08 PM

ویب ڈیسک : توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت احتساب عدالت نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کاجرح کاحق ختم کردیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ عدالت کل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں آج ایک مرتبہ پھر وکیل تبدیلی کی درخواست دی۔ وکیل چوہدری ظہر عباس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروادیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے وکیل تبدیلی کی شدید مخالفت کی گئی۔

 وکیل نیب امجد پرویز کادلائل میں کہنا تھا کہ ۔ توشہ خانہ کیس میں دسواں وکیل تبدیل کیا جارہا ہے ۔ کیس کو التوا میں ڈالنے کیلئے بار بار وکیل تبدیل کیئے جارہے ہیں۔ وکلا صفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔5سے چھ مرتبہ گواہ عدالت آچکے ہیں۔ مگر وکلاء صفائی جرح نہیں کررہے۔ توشہ خانہ کیس میں وکلا صفائی کی جانب سے صرف پانچ گواہوں پر جرح کی گئی۔ پراسیکیوشن نے توشہ خانہ کیس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کروا دیئے۔ توشہ خانہ کیس میں نیب نے بیس گواہوں میں سے چار گواہوں کو ترک کر دیا۔

وکیل شہبازکھوسہ کاکہنا تھا کہ  والد کا الیکشن چھوڑ کر جرح کیلئے آیا تھا۔ جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

مزیدخبریں