ویب ڈیسک :باربارگرفتاریوں سے دلبرداشتہ رہنما تحریک انصاف صنم جاوید نے این اے 119سے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
رہنما تحریک انصاف صنم جاوید این اے 119سے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑرہی تھیں۔ آج صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں صنم جاوید کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ این اے 119 کے انتخابی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز کھڑی ہیں۔