میاں صاحب چیلنج پرسامنے کیوں نہیں آرہے؟بلاول بھٹو کاشکوہ

Jan 29, 2024 | 19:03 PM

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ میاں صاحب کو چیلنج کیاتھا مگر وہ سامنے کیوں نہیں آرہے؟
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام جمہوری معاشروں میں ڈیبیٹ کی روایت ہے میں نے چیلنج دیا، میں نے چیلنج دیا تو چھوٹے میاں صاحب نے سندھ آنے کو کہا، میں نے چیلنج قبول کیا، میاں صاحب کیوں ہمارے چیلنج سے ڈررہے ہیں، کیا کبھی پنجاب میں بزدل لوگوں کو منتخب کرایا ہے، پنجاب کے لوگ ہمیشہ بہادر اور دلیر لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے بھائی بھائی سے لڑرہا ہے، ملک میں تقسیم کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے پاکستان کونقصان ہورہا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں اشرافیہ پر 1500 ارب روپے سبسڈی خرچ ہوتی ہے، حکومت میں آکر یہ سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے، میاں صاحب کیوں ہمارے چیلنج سے ڈررہے ہیں، کیا کبھی پنجاب میں بزدل لوگوں کو منتخب کرایا ہے، پنجاب کے لوگ ہمیشہ بہادر اور دلیر لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ اتحادی حکومت سے پہلے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالاگیا، ہم نیک نیت کے ساتھ اکٹھے ہوئے تھے، میری نیت تھی کہ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر پاکستان میں کام کریں، معاشی، سیاسی بحران تھا، پاکستان دنیا میں اکیلا ہوگیا تھا۔
قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) میں طلباء کے سوالات کے جوابات دینے والے کہا کہ سب کے شکر گزار ہیں کہ طلبہ ان کے سامنے موجود ہیں، پیپلزپارٹی کے منشور میں عوامی معاشی معاہدہ ہے شامل ہے اور یہ منشور انہوں نے ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر خود تیارکیا ہے ۔

مزیدخبریں