ویب ڈیسک:ایران کیساتھ کشیدہ حالات معمول پرآنے کے بعد ایل پی جی فی کلو قیمت میں 20روپے کمی کردی گئی۔
چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی جبکہ قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔
عرفان کھوکھر کاکہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی کمی ہوگئی۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیا کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے۔