ویب ڈیسک:ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4کرد باشندوں کو پھانسی پرلٹکادیا۔
ایرانی تہران میں پژمان فاتحی، محسن مظلوم، محمد فرامرزی اوو وفا آذربار نامی قیدیوں کو علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
ایران کی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جاسوسی تنظیم موساد سے وابستہ ان چاروں افراد کو اصفہان میں وزارت دفاع کے ایک اہم سکیورٹی مرکز پر 23 جولائی 2022 کو بم دھماکا کرنا تھا۔جس کے لیے ان چاروں کی خدمات اسرائیل نے ایک کرد تنظیم کے ذریعے حاصل کی تھیں اور تربیت کے لیے انھیں متعدد بار افریقی ممالک بھیجا گیا جہاں موساد کے سینٹر میں تربیت دی گئی تھی۔
ایرانی عدلیہ کے بقول ایسے ہی ایک تربیتی سیشن میں موساد کے چیف ڈیوڈ برنیا خود بھی شریک ہوئے تھے اور ان چاروں کو اہم ہدایات دیکر ایران روانہ کیا تھا۔