اسٹیٹ بنک کا کرنسی نوٹ تبدیل کرنیکا اصولی فیصلہ،نئے نوٹ چھاپے جائینگے

Jan 29, 2024 | 18:21 PM

ایک نیوز:اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سکیورٹی فیورچرز کے تحت چھاپا جائیگا ، نئے نوٹوں کو رنگ ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیوچرز کےساتھ متعارف کرایا جائیگا، تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا ، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں