ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ ہم 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں،الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں ہے ۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کا انارکلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا نواز شریف اپنی خاطر نہیں صرف قوم کی خاطر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کہ قوم اس وقت مسائل سے دو چار ہے۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نواز شریف قوم کا خدمت گزار ہے ۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ نواز شریف جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہوتی ہے ملک ترقی کرتا ہے آٹا سستا ہوتا ہے۔ہمارا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، ہم نومئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں دونوں تاریخوں میں بڑی تاریخ موجود ہے، جو ظلم اور جبر زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوئی، اگر ہم آج بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو صرف قوم کی خاطر، تکلیف ہے تو صرف مہنگائی کی، بجلی کے زائد بلوں کی، لاہور میں پانچ سال گھس بیٹھیے آگئے جنہوں نے لاہور کو تباہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزیدکہنا تھا کہ جب ہماری حکومت تھی تو لاہور میں ہر سال نیا منصوبہ آتا تھا اب یہاں کا کوئی پرسان حال نہیں، عوام مجھے سے وعدہ کریں کہ انتخابات میں کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا ۔