این اے 47: ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

Jan 29, 2024 | 17:16 PM

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام(ف) کے این اے 47 سے امیدوار حکیم نور محمد شاہ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے حق میں دستبردار ہوگئے، این اے 47 میں جے یو آئی ایف نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کر دیا ۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے حکیم نور محمد شاہ سے ملاقات  کی ۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نور محمد شاہ اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین بھی موجود تھے، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور محمد شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں