ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائو گھیراؤ کیس میں رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے پر سماعت کی اور عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔
انویسٹی گیشن پولیس نے بعد میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صنم جاوید کی گرفتاری ڈال دی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جلائوگھیراؤکیس،صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل منتقل
Jan 29, 2024 | 15:37 PM