ایک نیوز:سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان‘ سے متعلق ریفرنڈم کے لیے امریکی مرحلے کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سےسان فرانسسکو میں ووٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ووٹنگ کے لیے امریکا بھر سے ہزاروں سکھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
ووٹنگ کے موقع پر سکھ علیحدگی پسند رہنما گر پتونت سنگھ پنو بھی ہائی لیول سیکیورٹی میں وہاں موجود ہیں۔
سوک سینٹرمیں جاری ووٹنگ میں غیرملکی مبصرین بھی موجود ہیں جنہیں سکھ رہنماؤں نےبھارتی حکومت کےامتیازی سلوک سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارقتل وغارت کےزورپرتحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے۔ اس ریفرنڈم کامقصد 35 لاکھ سکھوں کا بھارت سےنجات حاصل کرنا ہے۔
سکھ رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکھ برادری دریائے جمنا سے واہگہ تک آزاد خالصتان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔
خالصتان ووٹنگ کا آغاز31 اکتوبر 2021 میں لندن سے سے ہوا اور اب تک یہ برطانیہ، سوئٹرز لینڈ، اٹلی، آسٹریلیا اور کینیڈا کے کئی شہروں میں ہوچکی ہے۔