الیکشن کمیشن کیجانب سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا جاری

Jan 29, 2024 | 15:11 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کیجانب سے ملک بھر میں موجود نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 675 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 44 ہزار 610 ہے جبکہ 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔

   الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 32 ہزار 324 نارمل، 12 ہزار 580 حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

سندھ میں 5 ہزار 937 نارمل، 6 ہزار 545 حساس اور 6 ہزار 524 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 5ہزار 388 نارمل، 6 ہزار 166 حساس اور 4 ہزار 143 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

الیشکن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 961 نارمل، 2 ہزار 337 حساس اور ایک ہزار 730 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔

مزیدخبریں